Ad-Durar Al-Bahiyah Fi Masaa’il Al-Fiqhiyyah | Fiqh Al-Hadeeth | Imam Shawkani




مختصر بیان: الدرر البھیۃ‘امام شوکانی رحمہ اللہ کی فقہی مسائل پر ایک بہت ہی جامع اور درسی کتاب ہے۔ امام شوکانی متاخرین سلفیہ کے ائمہ میں شمار ہوتے ہیں اور ۲۷۸ کے قریب علمی تحقیقات اور تالیفات کے مصنف ہیں۔ امام شوکانی رحمہ اللہ کی ا س کتاب کی عربی زبان میں تو کئی ایک شروحات موجو دہیں لیکن اردو میں کوئی جامع شرح موجود نہ تھی ۔ محترم جناب حافظ عمران ایوب لاہوری صاحب نے امام شوکانی رحمہ اللہ کی اس کتاب کا ترجمہ اور ایک تفصیلی شرح ’فقہ الحدیث‘ کے نام سے دو جلدوں میں مرتب کی ہے جس میں ایک ہی مسئلہ کے بارے متفر ق فقہائ، فقہی مذاہب اور مسالک کی آراء اور ان کے دلائل کے احصاء کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب اس قدر جامع اور معلومات افزا ہے کہ تقابلی فقہ کے ابتدائی طالب علم اور استاذ دونوں کے لیے مفید ہے۔مصنف نے مختلف فقہی آراء کے بیان میں فقہ کی امہات الکتب سے استفادہ کرتے ہوئے موقف کو براہ راست ان کتابوں سے نقل کیا ہے جس سے اس شرحکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔فقہی آراء کے دلائل میں احادیث کے بیان میں ان کی صحت وضعف کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے اور اس بارے زیادہ تر علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیقات پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کتاب میں معاصر علماء اور جدید مسائل کا ٹچ بھی موجود ہے جس سے کتاب کی کشش میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ شیخ عاصم الحداد کی ’فقہ السنہ‘ کے بعد تقابلی فقہ(Comparitive Fiqh) پر لکھی جانے والی یہ واحد کتاب ہے جس نے بعض پہلوؤں سے ’فقہ السنہ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مولف نے اس کتاب کی تالیف میں بہت محنت اور جدوجہد کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔تقابلی فقہ کا ذوق رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب ایک لاجواب تحفہ ہے۔حافظ عمران ایوب لاہوری صاحب کئی ایک کتابوں کے مصنف ہیں لیکن ان کی اس کتاب کے بارے واقعتا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر انہوں نے اس کے علاوہ کوئی کتاب تصنیف نہ بھی کی ہوتی ہے توپھر بھی ان کے تعارف کے لیے صرف یہی کتاب کافی تھی۔

This is an Urdu translation of the popular book on fiqh issues by Imam Ash-Shawkani titled ‘Ad-Durar Al-Bahiyah Fi Masaa’il Al-Fiqhiyyah’.

Download Vol-1 | Size: 15.6 MB | Downloaded 1,087 times

Download Vol-2 | Size: 15.8 MB | Downloaded 821 times

Subscribe to our newsletter

To be updated with all the latest articles, news, and announcements In Sha Allaah.

RELATED ARTICLES

Most Popular