Author: Dr. ‘Ae’id Al-Qarni
This book was sold out with it’s 1 million copies within days of it’s first publishing. One of the masterpieces written by the well known author which guides the lost man of today with it’s gems and jewels guidance, a book which is full of the flowers of wisdom extracted from Qur’an and Sunnah, and with the experience of good scholars of east and west. A Must read.
(عنوان: غم نہ کریں ( جدید ایڈیشن
مصنف:ڈاکٹر عائض القرنی
مترجم : غطریف شہباز ندوی
مختصر بیان:دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔ انسان کو اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہے اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ زیر نظر کتاب ’’غم نہ کریں‘‘ڈاکٹرعائض القرنی کی مقبول ترین عربی کتاب لاتحزن کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کو عالم ِعرب اور یورپ میں شاندار کامیابی ومقبولیت حاصل ہوئی ہےاس کی دس لاکھ کاپیاں کچھ عر صہ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔پوری دنیا میں اس کتاب نےاپنی مقبولیت کےبے مثال ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ یورپ میں یہ کتاب Don’t Be Sad اور عرب میں لاتحزن برصغیر پاک و ہند میں غم نہ کریں کےنام سے مختلف ناشرین نے شائع کی ۔ زیر تبصرہ کتا ب محترم غطریف شہباز ندوی کا سلیس ورواں ترجمہ ہے جسے محترم طاہر نقاش نے (مدیر دالابلاغ ،لاہور ) حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ مؤلف نے اس میں وہ تمام شرعی ہدایات کہ جن کومدنظر رکھتے ہو ے مایوسی اور پریشان کن کیفیت سےدور رہا جاسکتا ہے، ذکر کردیئے ہیں اور یہ ہدایات قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین ہیں۔روحانی و قلبی قوت کےلئے کتاب لائق مطالعہ ہے۔ اور حزن وملال او رخوف ووحشت کے طوفانوں میں گھرے ہوئے دلوں کے لیے باعث ٹھنڈک وشفا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف،مترجم کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے اور اور اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات ہدیۃً عنائت کی ہیں۔(آمین) ۔
Download Book | Size: 10.3 MB | Downloaded 321 times