A muslim’s life revolves around Ibadah and not the other way round. He tries his level best to make Allaah Subhana wa tala pleased with him with his Ibadah so he could be rewarded consequently. However, if he comes to know that the Ibadah he is doing with so much zeal and hardship has some flaws in it which instead of getting rewarded, is becoming a means of Allaah’s displeasure then he will definitely haste to avoid it. Today many Muslims have been committing mistakes in performing Ibadah which is a dangerous matter.
This book “Khataon ka Aie’na” discusses the various mistakes which are found in Ibadah of muslims today which puts his whole Ibadah at stake in front of his creator. This book is an unprecedented example in itself on this topic.
عنوان:خطاؤں کا آئینہ
مصنف :صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ
نظر ثانی : ابو الحسن مبشر احمد ربانی
مختصر بیان:ایک مسلمان کی ساری زندگی عبادات کےگرد گھومتی ہے ،وہ اپنے رب کوراضی کرنے کےلیے اپنے ہر فعل کو عبادت بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ جس پر وہ اجروثواب کاحقدار ٹھہرے ۔لیکن اگر اسے پتہ چل جائے کہ یہ جوعبادت اور نیکی میں ا س قدر محنت خلوص اور خشوع وخضوع سے کررہا ہوں اس میں فلاں جگہ پر یہ خطاء اور غلطی سرزد ہورہی ہے جس کی وجہ سے عبادت یا نیک کام باعث اجراوثواب ہونےکی بجائے نہ صرف یہ کہ رب کریم کی بارگا ہ میں قبول نہیں ہور ہا بلکہ گناہوں کا باعث بن رہا ہے تو وہ یقیناً اس خطاء وغلطی کی اصلاح پہلی فرصت میں کر ے گا ۔آج بہت سےمسلمان پر اپنی عبادات بالخصوص ارکان خمسہ میں بہت ساری خطاؤں کے مرتکب ہور ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’خطاؤں کا آئینہ ‘‘صالح بن عبدالعزیز آل شیخ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کی عبادات میں پائی جانے والی خطاؤں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک مکمل اور بے مثا ل کتاب ہے کہ جس کی روشنی میں ہر مسلمان اپنی عبادت کو خطاؤں سے پاک کر سکتاہے مؤلف نے ایک مسلمان کےلیے عبادات میں واقع ہونےوالی خطاؤں کےمجموعے کو مرتب کرکے اس کتاب کو گویا ایک آئینہ بنادیا ہے کہ جس میں انسان اپنی عبادات کے عکس کا جائزہ لےسکتاہے ۔تاکہ اس کی عبادات قرآن وسنت کےمطابق ہوکر اللہ رب العزت کے دربار میں پہنچیں اور قبولیت کادرجہ حاصل کرکےمؤمن کےدرجات میں بلندی کا عث بنیں اور بندہ کو مزید اپنے رب کےنزدیک کردیں۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشر کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے۔آمین۔
Download Book Size: 6.4 MB | Downloaded 300 times