Sharah Aqeedah Wastiyah

This book is the commentary of the well known Aqeedah book “Aqeedah Wastiyyah” of  the ocean of knowledge “Sheikh ul Islam Ahmad bin Abdul Haleem Ibn Taymiyyah” (May Allah have mercy upon him). Commentary is done by prominent Mufti of Saudi Arabia Sheikh Muhammad bin Salih Al-Uthaymeen.

عنوان: شرح عقیدہ واسطیہ
مصنف:شیخ الاسلام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ
مترجم : پروفیسر جار اللہ ضیاء
شارح: محمد صالح العثمین

مختصر بیان:عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی کتاب ’’عقیدہ واسطیہ‘‘بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔شیخ الاسلام کی تالیفات وتصنیفات کی ورق گردانی کرنے والے اور ان کا گہرا مطالعہ کرنے والے اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہوں نے حق کے دفاع اور اہل باطل کی تردید میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔امام ابن تیمیہ کی کتاب عقیدہ واسطیہ کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’شرح عقیدہ واسطیہ‘‘معروف سعودی عالمِ دین ومفتی فضلیۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے ۔جس کے ترجمہ کی سعادت محترم پروفیسر جار اللہ ضیا (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی اور الفرقان ٹرسٹ نے اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔یہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے ۔کتاب ہذا کےمترجم محترم پروفیسر جار اللہ ضیا ماشا ء اللہ ایک قابل مدرس اور اچھے واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کے مصنف وشارح کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کی قبروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ مترجم اور ناشرین کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) ۔

Download Book | Size: 13.2 MB | Downloaded 606 times

Subscribe to our newsletter

To be updated with all the latest articles, news, and announcements In Sha Allaah.

RELATED ARTICLES

Al-Itqaan Fi Uloom Al-Quran

Tabiyeen

Most Popular