Tabiyeen – May Allaah be pleased with them all
Author: Shah Moin uddin Ahmad Nadwi
A nation that does not learn from the lives of their pious predecessors to correct their present-in-error is a heedless nation and is highly prone to destruction. It is even worse if a nation does not realise this reality of being in serious danger. In this book, the author presents in detail the biographies of 96 Tabiyeen (the generation right after Companions of the Messenger of Allaah (Sallallahu Alehe Wasallam) shedding light on their life aspects of religion, morality, knowledge, their struggle to reform societies and nations, and their struggle in the path of Allaah. The author has presented them in alphabetical order of their names. We ask Allaah, the all merciful to forgive us and give us Tawfeeq to understand their lives and take lessons.
ؓ عنوان: تابعین
مصنف : شاہ معین الدین احمد ندوی
مختصر بیان:دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں ،مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت ،انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے ،لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی ذاتِ گرامی ، صحابہ اور تابعین کے مرتب ہوئے ، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی ۔ تابعین کی شخصیت کے سحر ،کردار کی عظمت اور اخلاق کی پاکیزگی کی گواہی اپنوں اور پرایوں سب نے دی ہے اور تابعین کی تعلیمات و افکار کی بازگشت دنیا کے ہر خطے میں سنائی دیتی ہے تابعین کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تابعین ‘‘ شاہ معین الدین احمد ندوی کی ہے۔ جس میں چھیانوے اکابر تابعین رضی اللہ عنہم کۃ سوانح زندگی اور ان کے مذہبی، اخلاقی، علمی، اصلاحی اور مجاہدانہ کار ناموں کا تفصیلی مرقع بیان کیا ہے۔مزید جن اکابرین کا تذکرہ بیان کیا ہے ان کو حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیا ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب بگڑتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔دیا گیا ہے جو امت مسلمہ کے زوال کے اسباب اور ان کے حل پر روشنی ڈالتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو عزت ومقام عطا فرمائے ۔آمین
Download Book Size: 10.0 MB | Downloaded 474 times