In this book, the author has provided the history of Valentine’s day, it’s promotion by the various media, the reasons of ‘Why we shall not celebrate it’, and it’s value from the perspective of Islam (Shariah) along with some rulings by various Scholars of Islam. A very good read indeed. May Allaah reward the author with good in this life and hereafter for this work.
عنوان: ویلنٹائن ڈے تاریخ ، حقائق اور اسلام کی نظر میں
مصنف:عبدالوارث ساجد
مختصر بیان:محبت ایک ایسا لفظ ہے جو معاشرے میں بیشتر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے اسی طرح معاشرہ میں ہر فرد اس کامتلاشی نظر آتا ہے اگرچہ ہرمتلاشی کی سوچ اورمحبت کے پیمانے جدا جدا ہوتے ہیں جب ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں تویہ بات چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوجاتی ہے کہ اسلام محبت اوراخوت کا دین ہے اسلام چاہتا ہے کہ تمام لوگ محبت،پیار اوراخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں محبت کوغلط رنگ دے کرمحبت کے لفظ کو بدنام کردیا گیا او ر معاشرے میں محبت کی بہت ساری غلط صورتیں پید ہو چکی ہیں اسکی ایک مثال عالمی سطح پر ”ویلنٹائن ڈے ” کا منایا جانا ہے ہر سال۱۴ فروری کو عالمی یومِ محبت کےطور پر ” ویلنٹائن ڈے” کے نام سے منایا جانے والا یہ تہوار ہر سال پاکستان میں دیمک کی طر ح پھیلتا چلا جارہا ہے ۔ اس د ن جوبھی جس کے ساتھ محبت کا دعوے دار ہے اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتا ہے۔زیر نظر کتاب ” ویلنٹائن ڈے تاریخ، حقائق اور اسلام کی نظر میں” معروف صاحب بصیرت قلم کاراور بچوں کےادیب عبد الوارث ساجد﷾ کی تصنیف ہے موصوف اس کتاب کے علاوہ کئی کتب کےمصنف ہیں فاضل مصنف نے اس کتاب میں ویلنٹائن ڈے کی تاریخ ،اس کے فروغ میں میڈیا کردار،محبت کاتہوار (ویلنٹائن ڈے ہم کیوں منائیں،ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت جیسے موضوعات کو تفصیل سے پیش کرنے کےبعد آخرمیں کبار علماء کرام کے ویلنٹائن ڈے کے متعلق فتاویٰ جات کو بھی اس کتاب میں شامل کردیا ہے اللہ مصنف کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی اس کاوش کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) ۔
Download Book | Size: 5.1 MB | Downloaded 266 times